بورے والا ؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا سفاک ملزم فرار کی کوشش میں فائرنگ سے ہلاک

بورے والا (نئی دنیا) بورے والہ میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم فرار کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ملزم غلام فرید نے پولیس کی حراست کے دوران دل کے دورے کا بہانہ کیا اور اہلکار سے بندوق چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ملزم نے دودھ لینے کیلئے آنے والی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا، ملزم اس سے قبل ایک خاتون کو گولیاں مارنے کے کیس میں کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں