پرویز الہٰی گرفتاری دیں، کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا، ، ڈی جی اینٹی کرپشن ؛پرویزالہی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ بھی درج؛

لاہور(نئی دنیا)ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گرفتاری دیں، کوئی غیر قانون عمل نہیں کیا۔

صبح 4 بجے کے قریب ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ بھی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پہنچے۔

سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس پر پیٹرول بم پھینکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، پولیس اور ہماری ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔

پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس نے چوہدری پرویز الہی سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں