لاہور ( نئی دنیا )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انساف کے رہنما پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس آپریشن کی مذمت کر دی
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔پولیس کا بکتر بند کا استعمال ناقابل فہم ہے،کرپشن کے الزامات ہیں تو بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔