چوہدری سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پولیس کیساتھ اپنوں سے بڑا شکوہ کردیا

لاہور(نئی دنیا)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پولیس کیساتھ ساتھ اپنوں سے بھی بڑا شکوہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سالک حسین نے کہاکہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔سالک حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔

https://twitter.com/ChSalikHussain/status/1652105393462722561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1652105393462722561%7Ctwgr%5E06517be3e56460a319317e3783596c2764366b67%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F29-Apr-2023%2F1574698
مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنے گھر پر پولیس آپریشن کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔
https://twitter.com/ChSalikHussain/status/1652103017947095042?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1652103017947095042%7Ctwgr%5E3c6ad5f3676d26e7830c1bcb569614641adf4e0a%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F29-Apr-2023%2F1574694
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری سالک حسین نے کہاکہ رات کو پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کی،ان کو بتایاگھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی موجود نہیں،سالک حسین کاکہناتھا کہ اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں