حمزہ شہباز نےکمر کی تکلیف کے باعث منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست کردی

لاہور(نئی دنیا )منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہبازنے حاضری معافی کی درخواست دائرکردی ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کررہے ہیں ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی۔
درخواست کے متن میں کہا گیاہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث بیڈریسٹ پر ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں