کھاریاں ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے سی کھاریاں نے تحصیل حدود میں جی ٹی روڈ ز کی صفائی کروا دی

کھاریاں ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے سی کھاریاں نے تحصیل حدود میں جی ٹی روڈ ز کی صفائی کروا دی ۔اے سی ساجد منیر کلیار نے ڈنگہ، کھاریاں اور بلدیہ لالہ موسی کی تین ٹیمیں تشکیل دیں۔جنہوں نے کھاریاں سے جھنڈانوالہ، پنجن کسانہ سے علی چک اور جلیانی ،کلیوال سیداں تک روڈز کے دونوں اطراف صفائی کی ۔بعدازاں اے سی کھاریاں نے گزشتہ روز کھاریاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بلدیہ کھاریاں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے دیگر علاقوں سے بہترین قرار دیا۔انہوں نے سیکرٹری انسپکٹر احسان الٰہی اور سینٹری ورکروں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں