فرانس(حمیدچوہدری سے)کشمیریوں کے مختلف فورمز کے نمائندوں سمیت دیگر کشمیریوں نے لبریشن فرنٹ یورپ کے صدرمشتاق پاشا کی کال پر لاکورنیو پیرس میں پریس کانفرنس کی ،
مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں وکشمیر کی تقسیم پر سمجھوتا نہیں کیا جاے گا اور صوبہ بنانے کی کسی بھی تجویز کو ہم رد کرتے ہیں اس سلسلے میں اپنا اجتجاج بھی ریکارڈ کروایا جاے گا اور ایک مشترکہ وفد کی شکل میں سفارتخانہ پاکستان پیرس(فرانس)میں سفیرپاکستان سے اپنے تحفظات پر بات چیت ہو گی اور انہیں باور کرایا جاے گا کہ پاکستانی عوام کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور ساتھ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور صوبہ بنانے کے اقدام سے انکے جائز موقف کی تردید بھی ہو گی اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا موقف کمزور ہو جاے گا ،اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تنقید کی ۔