تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں داخل ،توڑ پھوڑ کی ویڈیوز سامنے آگئی

لاہور(نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنان نے کور کمانڈر ہاوس لاہور کا رخ کر لیا ، سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے کور کمانڈر ہاوس لاہور میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی ۔


تفصیل کے مطابق نیب نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے آج دوپہر ڈرامائی انداز میں حراست میں لیا۔عمران خان آج مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے، عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

اس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔اب سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی چند ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے تحریک انصاف کے مشتعل کار کنان کور کمانڈر ہاوس لاہور میں گھس گئے ہیں جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ بھی کی اور شدید نعرے بازی کی ۔مشتعل کارکنان نے کور کمانڈ ہاوس کے باغ میں رکھے گملے اور کھرکیاں توڑ دیں۔


اس دوران کارکنان مختلف نعرے بھی لگاتے رہے اور کہتے رہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اور یہ ہماری ریڈ لائن کراس کرنے کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں