عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے،پرویزالہی

لاہور (نئی دنیا) تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ وہ عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے۔ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے، یہاں پر آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔ عمران خان کے ہمراہ وکیلوں کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔ حکومت کی کارروائی نوازشریف اور شہباز کی ہدایات کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں