لاہور (نئی دنیا) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی خبر سن کر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ماڈل ٹاون لاہور میں واقع مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئی، اس موقع پر ن لیگی رہنما میاں مجتباع شجاع الرحمان کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، عمران خان نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے تو جواب بھی دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ شرپسندوں کی جانب سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت سے کہوں گا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے اور راستوں کو بند کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔