عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کور کمانڈر لاہور کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا گیا

لاہور (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کور کمانڈر لاہور کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا گیا۔


سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر کور کمانڈر لاہور کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کور کمانڈر لاہور کے مبینہ گھر میں موجود ہر چیز کو توڑ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کور کمانڈر لاہور کے گھر کے باہر دھرنا بھی دے رکھا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کہا ’کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں کیا ہو رہا ہے، کسی کو پتہ ہے؟ بظاہر کور کمانڈر ہاؤس کا دروازہ کھلا تھا اور گیٹ پر کوئی تالا نہیں تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پی ٹی آئی کے کارکن کور کمانڈر کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں