برسلز (نئی دنیا) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر یورپی یونین نے بھی ردعمل دے دیا ہے ۔
اپنے بیان میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مشکل اور تناؤ کے ماحول میں تحمل کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے راستے کا تعین پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی نے گرفتاری کے خلاف شدید ردعمل دیا ، کارکنوں کی جانب سے مختلف علاقوں کو توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ۔