چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا کارروائی کرنی پڑی تو وزیراعظم کے خلاف بھی کریں گے

اسلام آباد(نئی دنیا) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عدالت کے حاطے میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور ہنگامیہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی ، سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 15 منٹ میں طلب کر لیاہے اور کہاہے کہ ہدایت لے کر فوری بتائیں کہ یہ کارروائی کس کے کہنے پر کی گئی ہے اور یہ بھی بتائیں کہ کس کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیاہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کارروائی کرنا پڑی تو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔عدالت سے پیشی کیلئے 15 منٹ سے وقت بڑھا کر 30 منٹ کرنے کا کہا گیا لیکن عدالت نے درخواست مسترد کر دی اور چیف جسٹس اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں