اسلام آباد (نئی دنیا) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دےدیا ۔
اسلام آبا د ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جبکہ واقعے سے متعلق ایف آئی آر بھی درج کرنے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کیس کا محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا ہے، فیصلے میں گرفتاری کو آئین کے مطابق قرار دیا گیا ۔
فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ واقعے کی ایف آئی آر درج کروائیں اور 16 مئی کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔