تحریک انصاف کے مشتعل کار کنان نے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ کو آگ لگا دی

لاہور (نئی دنیا )چئیر مین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے مشتعل کار کنان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ کے اندر گھس کر آگ لگا دی ہے۔ماڈل ٹاؤن 180 ایچ مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کار کنان اندر گھس گئے ہیں اور انہوں نے وہاں آگ لگا دی ، جب کے اس دوران نعرے بازی کا سلسلہ بھی جا ری رہا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اس سے قبل کور کمانڈر ہاوس لاہور ، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاوس ملتان اور دیگر جگہوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کار کنان توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں