فوادچوہدری کی گرفتاری کے لیے پولیس کئی گھنٹے سے سپریم کورٹ کے باہر موجود، پی ٹی آئی رہنما تاحال باہر نہ آئے

اسلام آباد (نئی دنیا)فوادچوہدری کی گرفتاری کے لیےاسلام آباد پولیس کی ٹیم کئی گھنٹے سے سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما تاحال باہر نہیں آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کی لائٹس بند کردی گئی ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کی سیکیورٹی پر مامور ڈی ایس پی نے فواد چوہدری سے ملاقات بھی کی ہے۔

ڈی ایس پی نے فواد چوہدری کو بتایا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر بلڈنگ کو کلیئر کرکے رپورٹ حکام کو ارسال کرنا ہوتی ہے، رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر کوئی شخص موجود نہیں ہے ۔

جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے گھر گئے ہیں ان کا انتظار ہے، فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینےگئےہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔

اس سے قبل فیصل چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں