اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ۔
گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وکیل کو اس طرح سے گرفتارکیا جارہا ہے، سیاست نے وکلاء کو تقسیم کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری دوپہر 12 بجے سے سپریم کورٹ میں تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری ان کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ کے باہر موجود تھی ۔ فواد چوہدری کے بھائی ان کی حفاظتی ضمانت کے لیے چیف جسٹس کے گھر گئے ہوئے تھے تاہم فواد چوہدری نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی۔