اسلام آباد (نئی دنیا )پولیس کی تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش ساتھیوں اور وکلاءنے ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود تھے جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن ساتھیوں اور وکلاءنے بچا لیا جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے ۔
یاد رہے کہ اسد عمر دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کرنے کیلئے پہنچے تھے لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔