پی ٹی آئی فرانس نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کی کال دے دی

فرانس(حمیدچوہدری سے)تحریک انصاف فرانس نے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کی کال دے دی ، بروز اتوار شام چار بجے سے سات بجے تک پیرس پلس دی ریپبلک کے مقام پراحتجاجی مظاہرہ ہوگا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے انہیں رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 9مئی کادن عمران خان کی گرفتاری کانہیں بلکہ پاکستان کی آزادی کادن ثابت ہوگا

سینئر نائب صدر چوہدری ماجدچیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تضحیک آمیز اندازمیں گرفتاری کی مذمت کافی نہیں ، اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور اورسیز پاکستانی جہاں پر بھی مقیم ہیں احتجاج کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں