اسلام آباد(نئی دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل تھا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی ،عمران خان کا بلڈپریشر ،شوگر لیول ،نبض اور دھڑکن نارمل تھی ۔ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا ،عمران خان کا معائنہ پمز اورپولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے کیا،عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔
ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹر ز کی تجویزپر بلڈسی پی،ایل پی ،آر ایف ٹی اور ایل ایف ٹی کیا گیا ،ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاوریورین سیمپل لئے گئے ،ڈاکٹرز کی تجویز پر ایکسرے کئے گئے ،ڈاکٹرز کی تجویز پر ایکسرے کئے گئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پمز ہسپتال کے پانچ اورپولی کلینک کے دو ڈاکٹر بورڈکا حصہ ہیں ۔