ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر (ق)لیگ چوہدری شجاعت حسین

لاہور(نئی دنیا)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا انتہائی تکلیف دہ ہے، املاک پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ کل کا دن انتہائی تکلیف دہ تھا، ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں