یہ انجکشن لگاتے ہیں اور بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے ۔ عمران خا ن کا عدالت میں بیان

اسلام آباد(نئی دنیا ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس دوران نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ کچھ دیر میں سنایاجائے گا۔عمران خان نے احتساب عدالت کے سامنے اہم بیان دیا کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا ، میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نا ہو ، یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں