لاہور (نئی دنیا) لاہور میں تحریک انصاف کے 9445 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی 2 درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں 14 سرکاری عمارتوں پر تحریک انصاف کے کارکنان نے حملے کئے جس کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔