دیر(نئی دنیا ) چکدرہ میں مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کے قلعے کو آگ لگا دی
نجی نیوزچینل کے مطابق مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کے قلعے کو آگ لگا دی، سیکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر، برطانوی دور میں بنائی عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی۔اس سے قبل شر پسندوں نے چکدرہ میں موٹروے ٹول پلازہ کو بھی نذرآتش کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ 9 مئی کو لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس بھی نذر آتش کر دیا گیا تھا۔