کراچی (نئی دنیا)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ جناح ہاﺅس پر پہلے ایک حملہ کالعدم بی ایل اے دوسراپی ٹی آئی نے کیا،میرے خیال میں پی ٹی آئی نے ہر ریڈلائن کو پار کرلیا ہے،آپ کو یاد ہو گا میں نے کہاتھا کہ سیاسی دہشتگردہے،تحریک انصاف نے 2 ہفتے کی گرفتاری کی جواب دہشتگردی سے دیا،میں نے خبردار کیاتھاآپ لوگ پنجاب کا الطاف پیدا کررہے ہیں ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی سیاستدان کی گرفتاری پر ہم نے کبھی خوشی نہیں منائی،ہم کسی سیاستدان کی گرفتاری پر جشن یا مٹھائی نہیں بانٹتے،سیاستدان گرفتار ہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی شروع روز سے نیب کے خلاف ہے،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہمیں نیب ادارے کو بند کرنا ہوگا،میاں صاحب حکومت میں آئے تو مطالبہ کیا نیب ترامیم لائیں اور نیب کو بند کریں ،ہماری بات نہیں مانی گئی،میثاق جمہوریت میں طے ہواتھاکہ نیب کو بندکیاجائے۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نیب کی مخالفت اور پی ٹی آئی حمایت کرتی آ رہی ہے،خان صاحب حکومت میں تھے تو موقف تھا اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے،عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا ناجائز استعمال کیا،برطانیہ سے 190 ملین پاﺅنڈکی رقم ملی لیکن خوردبرد کردی گئی ،عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھوکا دیا،خان صاحب پر الزامات سنگین ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم نیب ترامیم لے کر آئے ہیں، فائدہ خان صاحب اٹھا رہے ہیں،اب نیب میں 90 دن کی بجائے 14 دن قید میں رہ سکتے ہیں،ہم نے نیب بندکرنے کی بات کی تو عمران خان نے نیب بچانے کیلئے مہم چلائی،اگروہ سیاست دان ہوتے تو ردعمل سیاست تک محدود رکھتے،میں پی ٹی آئی دور کے کابینہ ممبرز کو چیلنج کرتاہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جناح ہاﺅس پر پہلے ایک حملہ کالعدم بی ایل اے دوسراپی ٹی آئی نے کیا،میرے خیال میں پی ٹی آئی نے ہر ریڈلائن کو پار کرلیا ہے،ایسے حملے کئے گئے جو تاریخ میں کم ہی ہوئے،تحریک انصاف اگر سیاسی جماعت رہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی،آپ کو یاد ہو گا میں نے کہاتھا کہ سیاسی دہشتگردہے،تحریک انصاف نے 2 ہفتے کی گرفتاری کی جواب دہشتگردی سے دیا،میں نے خبردار کیاتھاآپ لوگ پنجاب کا الطاف پیدا کررہے ہیں ، ان کاکہناتھاکہ پہلی بار نہیں ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی،سمجھتے تھے قانون سب کیلئے ہے، تحریک انصاف کیلئے نہیں۔