اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد(نئی دنیا )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے عمران خان کی2 ہفتے کیلئے عبوری ضمانت منظور کی۔

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاںگل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن امتیاز رفعت پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

خواجہ حارث نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری تب جاری ہوں گے جب بار بار بلانے کے باوجود ملزم پیش نہ ہو، جس طرح کا ماحول بنایاگیا اس سے تاثر ملا کہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں،نیب قانون کے مطابق نیب انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کا پابند ہے ، انویسٹی گیشن شروع ہوتے ہی گرفتاری کی کوشش کی گئی ۔

عدالتی استفسارپرخواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں انکوائری رپورٹ فراہم نہیں کی گئی ، عمران خان کو گرفتار کرکے لے جایاگیاتو وہاں انکوائری رپورٹ دکھائی گئی ۔

خواجہ حارث نے کہاکہ نیب کے مطابق 28 اپریل کو انکوائری کو تفتیش میں بلایاگیا،2 مارچ کو انکوائری کے دوران ہمیں ایک نوٹس ملا جس کاجواب دیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ نوٹس واضح ہونا چاہئے ،خواجہ حارث نے کہاکہ اس کیس میں ہمیں کوئی سوالنامہ نہیں دیاگیا،ہم نیب آفس نہیں گئے، جواب بھجوایاتھا،ہمارے جواب میں نیب نے کوئی دوسرا نوٹس نہیں دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں