اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب فائرنگ جس کی وجہ سے عمران خان کی روانگی موخر

اسلام آباد (نئی دنیا ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کی روانگی موخر کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ، فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تمام پولیس اہلکار بھی محفوظ رہے ، سرچ ٹیمیں قرب و جوار میں جائزہ لے رہی ہیں ۔

فائرنگ کے بعد رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت کو ایک بار پھر گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اپنے وکلا کے ساتھ ہائیکورٹ میں ہی موجود ہیں اور کلیئرنس ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں