تحریک کشمیر برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کیخلاف لندن میں ڈیجیٹل مہم شروع کردی

لندن (نئی دنیا) تحریک کشمیر برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کیخلاف لندن میں ڈیجیٹل مہم شروع کردی، اجلاس کے خلاف اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف سلوگنز اویزاں تھے ۔

راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیربرطانیہ نے کہا اس ڈیجیٹل کمپین کا مقصد دنیا کو باور کروانا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں جی 20 اجلاس کروا کر اپنے 15 اکست 2019 کو کیے گئے غیر قانوی اقدامات اورمقبوضہ وادی میں بھارتی جنگی جرائم کے خلاف کلین چیٹ لینا چاہتا ہے ۔ سری نگر میں جی 20 کا اجلاس کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، تحریک کشمیر برطانیہ کی ڈیجیٹل وین نے لندن کے اہم مقامات کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ اور جی 20 ممالک کے لندن میں موجود سفارتخانوں کے باہر چکر لگا کر عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی کے محکوم و مجبور کشمیری عوام کی فریاد پہنچائی جائے گی کہ عالمی طاقتوں کی بھارت کے مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں