حالات خطرناک حد تک خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(نئی دنیا)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حالات خطرناک حد تک خانہ جنگی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست کے ساتھ ساتھ اداروں کی ساکھ بھی ختم ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ کب سے ری ایمیجنگ پلیٹ فارم سے خطرناک صورتحال کی جانب توجہ دلا رہے ہیں، عمران خان، پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ تینوں اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بننے سے بچانے کے لیے فوری طور پر تمام فریقین کو بیٹھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں