رینجرز نے عمران خان کے حامی وکلا پر ایک بار پھر سپرے کر دیا

اسلام آباد (نئی دنیا ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رینجرز نے عمران خان کے حامی وکلا پر ایک بار پھر سپرے کر دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 17 مئی تک ضمانت منظور کر لی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے حامی وکلا عمران خان سے ملاقات کے ارادے سے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو رینجرز نے ان پر سپرے کر دیا۔

رینجرز نے کورٹ روم نمبر 4 سے اسلام آباد ہائیکور ٹکے مرکزی دروازے تک حفاظتی حصار قائم کئے رکھا اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس سے قبل رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کرنے کے دوران ان کے وکلا پر سپرے کر دیا تھا جس سے ان کی آنکھیں شدید متاثر ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں