اسلام آباد (نئی دنیا ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ وکلا کی تجویز کی روشنی میں کیا۔
عمران خان کے وکلا کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے بعد بنی گالہ میں رہنا زیادہ موزوں رہے گا۔