لاہور (نئی دنیا) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی رہائی کی صورت میں عوامی احتجاج کیلئے ٹاسک سونپ دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے علاوہ قصور، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی میں احتجاجی جلسے کئے جائیں گے۔
مریم نواز نے لاہور میں عوامی احتجاج کیلئے ٹاسک سونپ دیئے، خیبر پختونخوا کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے صوبائی دارالحکومتوں کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔