عمران نیازی کا بیان فوج کے خلاف اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اورثبوت ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نئی دنیا )وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر الزام تراشی کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کا بیان فوج کے خلاف اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اورثبوت ہے، پوری قوم مسلح افواج اورآرمی چیف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کےماسٹرمائنڈ کا اعتراف جرم ہے، شہدا، غازیوں کی یادگاروں کی بےحرمتی، حساس تنصیبات اورعمارتوں پر حملے کے پیچھے منصوبہ بندی عمران خان کی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شمشیر اعزاز اورحافظ قرآن ایماندار آرمی چیف سے عمران نیازی خوفزدہ ہے، فوج کے سپہ سالار کےخلاف اس نوعیت کی گھٹیا گفتگو دہشت گردوں کی حمایت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرعمران خان کی اہلیہ، فرح گوگی اور پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کی کرپشن سے بھی آگاہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں