اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت فوج آرمی چیف کی وجہ سے بدنام ہو رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر غیر ملکی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بھی ہو رہا ہے اس کے پیچھے صرف ایک آدمی ہے، میرے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے پیچھے کوئی سیکیورٹی ایجنسی نہیں بلکہ ایک آدمی ہے اور وہ آدمی آرمی چیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی میں جمہوریت نہیں ہے، اب جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے، افسوس ہے کہ جو واقعات ہوئے وہ اس وقت پیش آئے جب وہ گرفتار تھے، انہیں ان باتوں کا باہر آ کر پتا لگا، اس وقت فوج آرمی چیف کی وجہ سے بدنام ہو رہی ہے۔