نوازشریف کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کے عمران خان سے متعلق ریمارکس پر ردعمل کا اظہار

لندن(نئی دنیا )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘کابینہ اجلاس میں آج چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عمران خان کیلئے ’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی‘ سمیت دیگرکلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اب نواز شریف نے بھی چیف جسٹس عمر عطابندیال کے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے عمران خان کو یہ تو کہا کہ آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی، یہ بھی کہہ دیتےکہ آپ 60 ارب روپے لوٹ کرآئے ہیں،آپ سے مل کربڑی خوشی ہوئی۔صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ’گڈ لک ود یور 60 بلین روپیز۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں