فیصل آباد (نئی دنیا)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ اور اپو زیشن لیڈررا جہ ریا ض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجر ز کی بھاری نفری تعینا ت کر دی گئی،تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجا ج کے پیش نظر مخالف سیاسی جما عتوں کے اہم عہدیداروں کے گھروں کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراﺅ کے بعد پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے صورتحا ل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے سیا سی نما ئندوں کے گھروں کے باہر نہ صرف پو لیس بلکہ کئی مقا مات پر رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔