راولپنڈی (نئی دنیا ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج متحد ہے اور کسی نے استعفیٰ نہیں دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اندرونی اور بیرونی پراپیگنڈے کے باوجود فوج متحد ہے، پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب ، خواب ہی رہے گا، فوج میں نہ تو کسی نے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی کسی نے حکم عدولی کی ، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے اور متحد رہے گی۔
پاک فوج نے واضح کیا کہ آرمی چیف اور پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ملک میں مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔