کراچی(نئی دنیا)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سے ڈری ہے نہ ڈرے گی، آصف زرداری 12 سال جیل میں رہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی احتساب اور جیلوں سے نہیں بھاگی ، ہم پاکستان میں بیٹھ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔