پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد (نئی دنیا)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک مووومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پیپلز پارٹی عہدیداران پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پہنچیں۔

نیربخاری کا کہنا تھاکہ پی پی کی قیادت سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں