اسلام آباد(نئی دنیا)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ مجرم کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا، غبن اور غبن کرنے والے حوصلہ افزائی کی، عدالت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔