کارکن تعاون کریں، 2 گھنٹے سے بیٹھا ہوں، راستے کھلیں گے تو لاہور جاؤں گا،عمران خان

اسلام آباد (نئی دنیا ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راستے کھولنے میں تعاون کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ میری ضمانت ہوچکی ہے، ضمانت ملنے کے بعد دو گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم روانہ ہوسکیں۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ راستے کھولنے کیلئے تعاون کریں کیونکہ راستے کلیئر ہوں گے تو ہی لاہور روانہ ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں