اسلام آباد (نئی دنیا ) القادر ٹرسٹ مبینہ کرپش کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ماحول میں تلخی پیدا ہو گئی مگر عمران خان نے رضاکارانہ معذرت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق القادر ٹرسٹ مبینہ کرپش کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہو گئی، اس دوران عمران خان نے کھڑے ہو کر تمام افراد سے خاموشی کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص کو پلانٹ کیا گیا جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔
اس پر ایڈووکیٹ جنرل برہم ہو گئے اور بولے کہ آپ مجھے کیسے پلانٹڈ کہہ سکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل کے اس طرح کہنے پر ان کی عمران خان کے وکلا سے تلخ کلامی شروع ہو گئی تاہم عمران خان نے معاملہ بگڑتے دیکھ کر صورت حال پر ایڈووکیٹ جنرل سے معذرت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔