مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں،عمران خان

اسلام آباد(نئی دنیا)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے۔

نجی نیوزچینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کے خدشے پرلیگل ٹیم سے رابطہ کرلیا،حامد خان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پنجاب پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے باہر کھڑی ہے ،میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں ،مجھے ڈر ہے اگر ایسا ہوا تو پھر پرتشد دمظاہرے پھوٹ پڑیں گے۔

صحافی کے سوال ”کیا کوئی عدالتی کارروائی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے“ کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ جس شخص نے نعرے لگائے اس کو ہم نہیں جانتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں