اسلام آباد پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

اسلام آباد (نئی دنیا ) دارلحکومت کی پولیس نے جمیت علماء اسلام کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات ملے ہیں کہ جے یو آئی کے کارکنوں کو رڈ زون میں داخل نہیں ہونے دینا، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ، جے یو آئی کے کارکن سیرینا چوک کے قریب موجود ہیں تاحال انہیں سپریم کورٹ جانے کی اجازت نہیں ملی۔

خیال رہے کہ حکمران اتحاد (پی ڈی ایم)نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ اسی روز انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں