لاہور (نئی دنیا) محکمہ داخلہ پنجاب نے شرپسندوں کی تصاویر جاری کر دیں، تلاش میں مدد کرنیوالوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے دوران احتجاج کی آڑ میں شر پھیلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شرپسندوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے شہریوں سے شناخت میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے، شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔