جہلم میں دولہا کی اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے پیلی کاپٹر سے انٹری

جہلم (نئی دنیا ) جہلم میں ایک دولہا نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ہیلی کاپٹرسے انٹری دی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں برطانیہ پلٹ دولہا ہیلی کاپٹر کے ذریعے شادی ہال پہنچا۔ لینڈنگ سے قبل ہیلی کاپٹر میں سوار دولہا کے رشتہ داروں نے پاﺅنڈز اور ڈالرز کی برسات کر ڈالی۔

شادی ہال پہنچنے پروقاص نامی دولہا کو ڈالرز اور پاﺅنڈز سے بنا ہار بھی پہنایا گیا۔دولہے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں باراتیوں کو ہیلی کاپٹرسے برستے امریکی ڈالرز اکٹھے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں