سینئر صحافی اینکر عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کو رہا کردیا گیا

لاہور (نئی دنیا ) نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کیے گئے صحافی عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کو رہا کردیا گیا، دونوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

بازیابی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی عدالت میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ عمران ریاض آئندہ غیر قانونی اقدامات نہ کرنے کی یقین دہانی کروا چکے ہیں جس کے بعد ڈی سی نے ان کی نظر بندی کے احکامات واپس لیے اور پھر عمران ریاض کو سیالکوٹ جیل سے رہا کردیا گیا ، اب عمران ریاض پنجاب پولیس کی حراست میں نہیں۔

حکام کے رہائی کے بیان پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے ڈی پی او سیالکوٹ سے عمران ریاض کی رہائی کی فوٹیج 15مئی کو طلب کرلی ۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو ڈی پی او سیالکوٹ غور سے سنیں آپ کے بیج اتروا دیں گے ۔دوسری طرف چیف جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر آئی جی پنجاب نے آفتاب اقبال کو پیش کیا چیف جسٹس نے آفتاب اقبال کی نظر بندی کے احکامات معطل کردئیے جس کے بعدانہیں رہا کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں