مسلم باغ آپریشن میں دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ عصمی عرف وفا بھی مارا گیا

کوئٹہ(نئی دنیا ) مسلم باغ آپریشن میں دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ عصمی عرف وفا بھی مارا گیا، ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بی ایل اے کا انتہائی مطلوب سرغنہ عصمی عرف وفا بھی شامل ہے، دہشتگرد عصمی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم نے اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ، بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اکتوبر 2020 میں بھی کئی گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا، عصمی عرف وفا نےجون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، نومبر 2021 میں حوشاب میں ہی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بھی رہا۔

ملزم بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں