مسلم لیگ (ن)سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی ، مریم نواز

لاہور (نئی دنیا) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے صدارت پارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرے گی، اس حوالے سے مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

مریم نواز کی جانب پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، مظاہرے میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں