ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو دھمکی انٹرنیٹ سروس بحال ہونے پر صارفین کا حریم شاہ کا شکریہ

لاہور(نئی دنیا ) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو دھمکی دیئے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونے پر صارفین حریم شاہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ہنگام انٹرنیٹ سروس 9مئی سے بند کی گئی تھی، جس سے شہری سخت پریشان تھے۔
https://twitter.com/_hareem_shah/status/1656727489152942183?s=46&t=ZRzPgz96Y_nDl4zJq-pV8w
گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے رانا ثناءاللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر رانا جی نے آج رات (11اور 12مئی کی درمیانی شب) تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری ویڈیوز بحال کر دینی ہیں۔“ ٹک ٹاکر نے اپنی اس ٹویٹ میں رانا ثناءاللہ کو بھی ٹیگ کیا۔

ان کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اتفاقاً اگلے ہی دن انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی جس پر شہری استہزائیہ طور پر اسے حریم شاہ کی دھمکی کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں